تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

میرانشاہ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

راولپنڈی: میرانشاہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میرانشاہ میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، بارودی سرنگ دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ میرانشاہ میں سیکیورٹی دستوں کے معمول کے گشت کے دوران کیا گیا، شہدا میں صوبیدار عزیز، لانس نائیک مشتاق شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان، فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، افسر اور 5 سپاہی شہید

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں میجر ندیم اور 5 سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ دیسی ساختہ بارودی مواد سے فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -