بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراٹے کے مقابلے میں دو بزرگ گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: صوبہ پنجاب میں ہونے والے کراٹے کے کھیل میں دو معمر افراد نے بھرپور مقابلہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں کراٹے کے مقابلے میں دو بزرگوں کی انٹری ہوئی جنہوں نے اپنی چستی اور پھرتی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے سما باندھ دیا۔

سینیئر سیٹیزن کک باکسنگ میں دونوں ضعیف شہریوں نے لاتوں اور مکوں کا کمال مہارت سے استعمال کیا۔

حریفوں نے مقابلے کے دوران ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ بزرگوں نے کراٹے میں نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ ویڈیو دیکھ کر یقیناً آپ بھی ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں