ملتان : صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر جلال پور پیر والا میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پانچ دہشتگرد وں نے پناہ لے رکھی تھی۔
دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ملتان اور گردونواع میں پولیس افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے ایک رائفل، پسٹل اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک
یاد رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔