The news is by your side.

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج اور دہشگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کوئیک ری ایکشن فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہا مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں