شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں آپریشن کرتے ہوئے 2دہشتگرد ہلاک کردیئے اور بھاری مقدار میں گولہ بارود ، اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں آپریشن کیا ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردکی شناخت عصمت اللہ عرف حافظ کےنام سےہوئی، اور دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا دہشت گردوں سےبھاری مقدارمیں گولہ بارود اوراسلحہ برآمد ہوا ، برآمداسلحےمیں سب مشین گنز،دستی بم اور کئی قسم کی گولیاں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائیوں ، ٹارگٹ کلنگ اوراغوابرائےتاوان میں ملوث تھے۔