اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس مقابلے میں دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کے علاقے منگھو پیر میں نادرن بائی پاس میں پولیس مقابلے میں دو خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رحمت اللہ اور خالد کھدائی کے طور پر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح نادرن بائی پاس کے قریب منگھو پیر کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلتے کے نتیجے میں خطرناک دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت آج ہو گئی ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک کا نام رحمت اللہ ہے جو مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کا متحرک رکن تھا اور دہشت گردی کی متعدد واردات میں پولیس کو مطلوب تھا،رحمت سواتی رینجرز وپولیس اہلکاروں اورسیاسی جماعت کےکارکنا ن سمیت پچاس سےزائد افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

جب کہ دوسرے شخص کی شناخت خالد کھدائی کے نام سے ہوئی ہے ملزم لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ تھا جس نے 2012 میں لیاری میں مسافر بس کواغوا کیا اور اس میں سوار بیس افرادکوقتل کیا۔ہلاک دہشت گردایس ایس پی چوہدری اسلم اورعرفان بہادر پرحملے سمیت چار پولیس اہلکاروں کو قتل کا الزام تھا، خالد کھدائی مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں