منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کے کلاچی میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دوانتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں مشترکہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دوانتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت خلیل اوراحسان عرف دیوا کےنام سے ہوئی، دہشت گرد خلیل خود کش جیکٹس اوربارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال دومشین گنوں کے علاوہ چارگرینیڈ برآمد کرلیے گئے، ہلاک دہشت گردمختلف حملوں میں ملوث رہے۔

دہشت گرد پولیس کے پانچ جوانوں کی شہادت کے واقعے میں بھی ملوث ہیں جبکہ دہشت گردوں کا کمانڈرشیریں خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں