جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

جنوبی وزیرستان میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا  جو متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

تین روز قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے تھے جن سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

اس سے ایک روز قبل سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں