راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔
ایف سی بلوچستان کا آپریشن: مشتبہ افراد گرفتار، اسلحے کی کھیپ برآمد
خیال رہے کہ رواں ماہ 8 جنوری کو ایف سی بلوچستان نے مستونگ اور ڈھاڈر میں آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی تھی۔
ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبرکو صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائیوں کے دوران 1300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔