منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دو بار ورلڈکپ جیتنے والے سابق عظیم کرکٹر نے کمنز اور ہیڈ کے لیے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلین ٹیم کے لیے دو ورلڈکپ جیتنے والے سابق عظیم کرکٹر نے بھارتی ٹیم کے خلاف عالمی کپ فائنل کی فتح پر کمنز اور ہیڈ کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے حتمی مقابلے میں بھارت کو دردناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ دو بار ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کا حصہ رہنے والے شین واٹسن نے ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز کی پرفارمنس پر تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔

آئی سی سی ریویو پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے، واٹسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹریوس ہیڈ ایک اعلیٰ پائے کے بیٹر ہیں۔ وہ کھیل کو آگے بڑھاتے ہیں۔ فائنل میں تقریباً 50 یا 60 رنز کے بعد انھوں نے مرضی سے بیٹنگ کی، جب بھی ان کا دل چاہا انھوں نے باؤنڈری لگائی۔

واٹسن کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ نے بطور کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے کھیل کے تمام فارمیٹس میں پرفارم کیا ہے، وہ آزادی اور بے خوف طریقے سے کھیلتے ہیں۔

انھوں نے فائنل میں بھارت کے خلاف چیلنجنگ کنڈیشنز میں پرفارم کیا، یقینی طور پر یہاں کا ماحول آسٹریلیا سے مختلف تھا۔

واٹسن کا آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے حوالے سے کہنا تھا کہ کمنز نے فائنل میں جو فیصلے کیے، ان کی حکمت عملی بالکل درست تھی۔

میرے تجربے کے مطابق بھارت میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے جیتنا جبکہ آپ کو صورتحال کا بھی اندازہ ہو ایک بہترین چیز ہے اور اس سے کپتان کی مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو بھارت میں ورلڈ کپ جیتنے کے لیے سپورٹ حاصل نہیں تھگیں اور چیزیں پیٹ کمنز کے خلاف جا رہی تھیں، تاہم انھوں نے آسانی سے ایسا کردکھایا۔

واضح رہے کہ بھارت نے بیٹنگ میں نسبتاً بہتر شروعات کی تھی اس کے باوجود نریندر مودی اسٹیڈیم کے اندر ایک لاکھ سے زائد کے مجمع کے سامنے آسٹریلیا نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

پیٹ کمنز نے کپتانی کا حق ادا کرتے ہوئے زبردست بولنگ کی اور 34 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹریوس ہیڈ نے ہدف کا تعاقعب کرتے ہوئے نہ صرف شاندار جارحانہ سنچری اسکور کی تھی بلکہ عمدہ فیلڈنگ کرتے ہوئے رہت شرما کا بہترین کیچ بھی تھاما تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں