ناران : سیاحتی مقام ناران میں گلیشیئر کے نیچے دب کر 2 سیاح جاں بحق ہوگئے، دونوں سیاح سیر و تفریح کیلئے راجن پور سے آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام ناران میں سیروتفریح کے لئے آئے دو سیاح پر گلیشیئر گرگیا، جس کے نتیجے میں دونوں گلیشیئر نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا افسوسناک واقعہ جھیل روڈ کےقریب پیش آیا، دونوں سیاح سیر و تفریح کیلئے راجن پور سے آئے تھے۔
پولیس کے مطابق گلیشیئر گرنے سے جاں بحق ہونے والے 22 سالہ مہران اور 13سالہ پارسا کی لاشیں نکال کر ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے راجن پور کو روانہ کردی گئیں۔
دوسری جانب وادی تیراہ میں طوفانی بارش سے باغ کےمقام پربرساتی نالہ بپھر گیا ور سیلابی ریلےمیں ایک شخص بہہ گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے بالائی علاقوں میں 23اور24 جولائی کوبارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جس میں مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر ،سوات ، شانگلہ،بونیر شامل ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کےنشیبی علا قے بھی زیرآب آنےکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔