اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آسمان پر سیاہ جھنڈ کی پرواز کے خوبصورت مناظر! ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: آئرلینڈ کے سب سے بڑے دریا پر سیاحوں نے ہزاروں چڑیوں کو فضاء میں اڑتے دیکھا جو آسمان پر مختلف ڈیزائن بنا رہی تھیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو دریائے شانون کی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مینا کی ایک قسم کی چڑیا آسمان پر ایک ساتھ اڑ رہی تھیں یہ منظر اس قدر خوبصورت تھا کہ خواتین سیاحوں نے ویڈیو بنا لی۔

برطانیہ سے آئرلینڈ پہنچنے والی سیاح صوفی لبرٹی اسمتھ خود تو اس منظر سے براہ راست محظوظ ہوئیں البتہ انہوں نے فوری طور پر موبائل نکال کر اس منظر کو محفوظ بنایا۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک سیکڑوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت زیادہ پسند بھی کیا۔

وائلڈ لائف کے افسر کا کہنا تھا کہ چڑیا اپنی حفاظت کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ایک ساتھ اڑتی اور حرکت کرتی ہیں، پرواز کے دوران وہ برابر والی پر نظر رکھتی ہیں جس سے نظم ضبط نظر آتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں