پشاور : خیبرپختو نخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ میں دھماکے کے نتیجے 2پولیس اہلکاروں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بم بجلی پول کےساتھ نصب تھا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے تجارتی مرکز رام پورہ میں بم دھماکے ہوا ، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب کاروباری سرگرمیاں رواں دواں تھی ابتدائی طور دھماکہ خیز مواد کی مقدار ڈیڑھ کلو بتائی جاتی ہے ۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد بجلی کے پول سے نصب تھا اور دھماکہ میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والوں میں میں 2 ٹریفک اہل کار بھی شامل ہیں ۔
دھماکے سے بجلی کے کھمبے کے ساتھ کھڑی 2 موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ مکمل طور پر سیل کردی ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، تین اہلکار شہید
یاد رہے رواں سال فروری میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے تھے۔