تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تیونس میں مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، درجنوں زخمی

شمالی افریقی ملک تیونس میں مسافر ٹرینوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح دارالحکومت کے قریب دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ حادثے میں 95 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس کے ترجمان معیز نے بتایا کہ ایک ٹرین مسافروں سے بھری ہوئی تھی جب کہ دوسری خالی تھی، ٹکراؤ کے نتیجے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد دی گئی ہے۔

Two trains collide in Tunisia, 95 people injured | eNCA

حکام نے فوری طور پر حادثے کی وجہ نہیں بتائی تاہم اس متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا لیکن انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت نہیں کی۔

تیونس کے پرانے ریلوے نظام نے حالیہ برسوں میں کئی مہلک حادثے دیکھے ہیں۔ 2017 اور 2021 کے درمیان ملک میں ٹرین کے 173 حادثات ہوئے جن میں 229 افراد ہلاک اور 345 زخمی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -