لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ ، بارود ، ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں ابو بکر اور عمران شامل ہیں۔
ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ رواں برس 30 نومبر کو سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ تین فرار ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔