پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

اسرائیل نے پارلیمانی وفد میں شامل برطانوی پارلیمنٹ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل میں داخل ہونے سے قبل 2 ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

خبر رساں ارادے اے ایف پی کے مطابق لیبر پارٹی کے دو ارکان پارلیمنٹ یوان یانگ اور ابتسام محمد لندن سے اسرائیل کیلیے روانہ ہوئے لیکن انہیں ملک میں داخل ہونے سے قبل حراست میں لیا گیا اور پھر ملک بدر کر دیا گیا۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیل کے پارلیمانی وفد میں شامل دو ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیلی حکام نے حراست میں لیا اور انہیں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کی 15 فلسطینی طبی کارکنوں کو قتل کرنے کی ویڈیو منظر عام پر

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کر کے کہا کہ یہ پارلیمنٹیرینز کے ساتھ سلوک کرنے کا کوئی طریقہ نہیں، برطانیہ کی حکومت کی توجہ جنگ بندی کی طرف واپسی اور خونریزی کو روکنے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں تنازع کے خاتمے کیلیے مذاکرات پر مرکوز ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جنگ میں ایک مختصر مدت کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پٹی پر قبضہ کرنے پر زور دیا، اس بارے میں کہا گیا کہ یہ حماس کو مجبور کرنے کی حکمت عملی ہے تاکہ وہ یرغمالیوں کو آزاد کرے۔

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ سے جاری شدید بمباری سے اب تک 1,249 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 50,609 شہید ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں