جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خوفناک تصادم کے بعد گاڑی دریا میں بہہ گئی، رکن آزاد کشمیر اسمبلی سمیت 5 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور: میرپور آزاد کشمیر میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد ایک گاڑی دریا میں جاگری، افسوسناک واقعے میں رکن آزاد کشمیر اسمبلی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، دلخراش واقعے میں رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا، ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے، جس کی شناخت صغیرچغتائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئی ہیں، لاشوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت ، ویژن اور پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ملاقات کرنے والوں میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار صغیر چغتائی ،سابق سپیکر چوہدری انوارالحق ،ممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی ،پیر علی رضا بخاری سجادہ نشین درگاہ بساھاں شریف ممبر قانون ساز اسمبلی ،وزیر صنعت و حرفت چودھری شہزاد شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں