جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

قیمتی کھال حاصل کرنے کے لیے شہریوں نے 2 نایاب بھیڑیوں کو مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : خضدار کی تحصیل باغبانہ کے پہاڑوں پر شہریوں نے دو نایاب بھیڑیوں کو مار ڈالا، قیمتی کھال حاصل کرنے کے لیے انہیں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دوتیندوؤں کے بعد جنگلی حیات کونقصان پہنچانے کا ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

خضدار کی تحصیل باغبانہ کے پہاڑوں پر شہریوں نے دو نایاب بھیڑیوں کو مارڈالا، بھیڑیوں کو قیمتی کھال حاصل کرنے کے لیے مارا گیا۔

- Advertisement -

مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نےواقعےکوافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نایاب جانوروں کے شکار پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود یہاں نایاب جانوروں کا شکار کیا جارہا ہے۔

معظم خان کا کہنا تھا کہ بھیڑیوں کو مار کر ان کی کھال اتاری گئی تاہم مقامی لوگوں نے ملزمان کی نشاندہی کردی ہے، ڈپٹی کمشنر خضدار جانوروں کی نسل کشی میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کریں۔

ابھی چند روز قبل ڈیرہ بگٹی کےعلاقےسوئی میں نایاب نسل کے تیندوے کوغار میں گھس کرہلاک کرکےاس کے ویڈیو بھی بنائی گئی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں