منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی: صدر کے علاقے سے 2 خواتین اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں صدر کالا پل کے قریب سڑک پر کھڑی 2 خواتین کو نقاب پوش افراد اغوا کر کے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کالا پل کے قریب مبینہ طور صبح سویرے ہائی روف میں سوار نقاب پوش افراد آئے اور سرخ پر کھڑی 2 خواتین کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

اغوا ہونے سے بال بال بچ جانے عینی شاہد خاتون صدر پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں۔ عینی شاہد خاتون نے صدر پولیس کو تحریری طور پر مکمل واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔

مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ صبح گھر سے دفتر کے لیے نکلی تو کالا پل کے پاس رکشہ خراب ہوگیا۔ رکشہ ڈرائیور نے سروس روڈ پر اتارا جہاں دو خواتین پہلے سے موجود تھیں۔

ان کے مطابق کچھ دیر میں ہائی روف میں چند نقاب پوش افراد آئے اور ہمیں گاڑی میں بٹھانا چاہا، مزاحمت پر 2 نوجوان میری جانب آئے، میرے چیخنے پر نقاب پوش اغوا کار مجھے چھوڑ کر قریب کھڑی 2 خواتین کو اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع مل گئی تھی۔ خاتون کے بیان اور اغوا کے مقام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش بھی جاری ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خواتین کے اہل خانہ نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں