تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پرتگال کے اسلامی مرکز میں چاقو حملہ، 2 خواتین ماری گئیں

پرتگال کے دارالحکومت میں اسلامی مرکز پر چاقو کے حملے میں دو خواتین ہلاک ہو گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ پرتگالی دارالحکومت لزبن میں ایک اسلامی مرکز میں چاقو کے حملے میں دو خواتین ہلاک ہو گئیں جب کہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے۔

وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے منگل کو کہا کہ "اس مجرمانہ فعل کی کوئی تشریح کرنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہر چیز اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ ایک الگ تھلگ واقعہ ہے۔

پرتگالی ٹیلی ویژن کی تصاویر میں مسلح پولیس کو مسلم مرکز کے باہر دکھایا گیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور اب تک دو ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -