ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارت میں روزے دار خواتین کو گاڑی نے کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر لکھنؤ میں سڑک کنارے چہل قدمی کرنے والی دو روزے دار خواتین کو کار سوار ملزم نے کچل کر جان سے مار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کار ایک تاجر کا نو عمر بیٹا چلا رہا تھا۔ مقتولین کی شناخت 65 سالہ شاہدہ بانو اور 42 سالہ شبنم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ملزم نے مقتولین کو اُس وقت کار سے کچل کر قتل کیا جب وہ سحری کرنے کے بعد چہل قدمی کر رہی تھیں۔ ملزم نے انہیں کار سے ٹکر ماری اور کچھ میٹر تک گھسیٹا۔

خواتین کی چیخیں سن کر کچھ راہگیر مدد کیلیے بھاگے اور کار سوار کو پکڑ لیا جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے ملزم کو پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

انسپکٹر اکھلیش مشرا کے مطابق کار ایک تاجر کی ہے جو نیرال نگر میں رہتا ہے، ملزم تاجر کا بیٹا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں