جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

وکیل نے دو خواتین کو قتل کرکے گھر میں دفنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں دہرے قتل کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل نے دو خواتین کو قتل کرکے نعشں گھر میں دفن کردیں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر کی الاسکندریہ کمشنری کے علاقے المعمورہ میں پیش آیا۔ تعفن اُٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

پولیس نے گھر کو چیک کیا تو ایک کمرے کا فرش کھدا ہوا تھا، جس میں دفن کی گئی دو خواتین کی نعشیں برآمد ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا مرنے والی ایک خاتون وکیل کی کلائنٹ اور دوسری اس کی اہلیہ تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مکان مالک نے بتایا ملزم نے چند ماہ قبل یہ کہہ کر نچلی منزل کا فلیٹ کرایے پر لیا تھا کہ اس کی اہلیہ کی ٹانگوں میں درد ہے۔ یہ سیڑھیاں نہیں چل سکتی۔

ملزم کے رویے کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا وہ مشکوک تھا۔ فلیٹ کی بیرونی کھڑکیاں بھی مستقل طورپر بند رکھتا تھا جبکہ اس کے گھر سے اکثر بو بھی آتی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں باپ کے ساتھ دوستی کرنے پر بیٹے نے چائے کے اسٹال پر نوجوان خاتون کو قتل کر دیا، پولیس نے ماں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی شہر کولکتہ میں ای ایم بائی پاس پر سڑک کے کنارے واقع چائے کے اسٹال پر ایک لڑکے نے نوجوان خاتون پر جان لیوا حملہ کیا، مبینہ طور پر ملزم کو اس خاتون اور اپنے والد کے غیرازدواجی تعلقات کے بارے میں علم ہوا تھا جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ خاتون کو رات 9 بجے کے قریب پرگتی میدان پولیس اسٹیشن کے قریب بائی پاس ڈھابہ پر تیز دھار آلے سے شدید زخمی کیا گیا۔

دل کا دورہ پڑنے کے بعد مریض کو اسپتال کے بجائے دفتر جانے کی فکر

زخمی خاتون کو این آر ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت واقع ہوگئی، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں