پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لوئر دیر میں 2 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لوئر دیر: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 2 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 2 سالہ بچی حریم شاہ کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کردیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق بچی 5 روز قبل اس وقت لاپتا ہوئی جب اہلخانہ لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

- Advertisement -

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بیٹی تھوڑی دیر تک واپس نہیں آئی تو اس کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ ہمیں کہیں نہیں ملی، بعدازاں والد نے بچی کی گمشدگی کا مقدمہ تھانے میں درج کروایا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بچی کی لاش گزشتہ روز چکدرہ کے علاقے سے برآمد ہوئی، پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرنے سے قبل تشدد کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

بچی کے قتل کے خلاف علاقہ مکین اور انجمن تاجران نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں