تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی بچی نے ہیلووین پر ملکہ برطانیہ کا روپ دھار لیا

واشنگٹن : امریکی خاتون نے دو سالہ بچی کو ہیلووین کے موقع پر ملکہ برطانیہ کے روپ میں ڈھال دیا۔

انسان کا دنیا میں کوئی نہ کوئی آئیڈل، رول ماڈل ضرور ہوتا ہے اور انسان ہمیشہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے رول ماڈل کی طرح بنے، کبھی لوگ اپنی آئیڈل شخصیت کا روپ دھار لیتے ہیں تو کبھی خود کو زندگی میں ان کی طرح کامیاب بناتے ہیں۔

ایسی ہی ایک کہانی امریکا کی ننھی پری کی ہے جس کی رول ماڈل شاید ملکہ برطانیہ الزبتھ دوّم ہیں۔

امریکا کی رہائشی دو سالہ بچی نے ملکہ برطاینہ کا روپ دھار کر برطانوی شاہی خاندان کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

بچی کی والدہ نے سال 2021 میں ہیلووین کے موقع پر بچی کو ملکہ برطانیہ کی طرح میچنگ ہیٹ، موتیوں کی مالا اور سفید وگ پہنائی اور بچی کی خوب تصاویر بنائی۔

ریاست اوہائیو کی رہائشی دو سالہ ننھی گڑیا کی تصویر والدہ نے جب ملکہ برطانیہ کو بذریعہ ڈاک بھیجی تو ملکہ برطانیہ نے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور جواب میں بچی کےلیے پیار بھرا خط بھیجا۔

Comments

- Advertisement -