تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

دو سالہ بچے نے سانپ کو دُم سے پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟

سانپ کو دیکھ کر ہی لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن سوشل میڈٰیا پر دو سالہ بچے کی سانپ سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سانپ کو دُم سے پکڑ کر کھیلنے والا دو سالہ بچہ بینجو دراصل مگرمچھوں کی دیکھ بھال کرنے والے میٹ رائٹ کا بیٹا ہے جو گزشتہ بیس سالوں سے پوری شمالی آسٹریلیا میں دیوہیکل رینگنے والے جانوروں کو پکڑتے ہیں۔

حال ہی میں رائٹ نے اپنے کمسن بیٹے کو دو میٹر لمبے سانپ کا استعمال کرتے ہوئے اسے بھی یہی فن سکھانے کا فیصلہ کیا اور کمسن بیٹے کی سانپ کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا بچہ بلا کسی خوف کے لان میں سانپ کو دم سے پکڑ کر کھینچ رہا ہے۔

ویڈیو میں رائٹ کو کمسن بیٹے سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اسے باہر نکالو، اسے جھاڑیوں کی طرف کھینچ لو، دھیان سے دیکھو وہ تمہیں کاٹ لے گا، رائٹ نے بیٹے کو سانپ کو دم سے پکڑنے کا مشورہ بھی دیا۔

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میٹ رائٹ ’مونسٹر کروک رینجر‘ کے نام سے ٹی وی پر پروگرام کرتے ہیں جہاں وہ مگرمچھوں کو آسانی سے سنبھالتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -