جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لاہور کے دو چھوٹے بہن بھائی کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں چھوٹے بہن بھائیوں میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد بچوں کو والد کے ساتھ قرنطینہ کر دیا گیا۔

ڈی ڈی ایچ او کے مطابق راوی ٹاؤن کے رہائشی چھوٹے بہن بھائی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، بچوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

ڈاکٹر نادیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کا کورونامثبت آنےپرانہیں چلڈرن اسپتال منتقل کیاگیاتھا تاہم بچوں کواکیلانہ چھوڑنے پر والدکےساتھ ملانےکافیصلہ کیاگیا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں مجموعی طورپر 5ہزار 493 افرادمیں کوروناکی تشخیص ہوئی جس میں سے 1ہزار95مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کوروناکے4ہزار305مریض زیرعلاج ہیں جب کہ ملک میں کوروناکےباعث93اموات ہوئیں اور 44کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج 119کورونا کیسزرپورٹ کیےگئے ہیں اور کورونا سے آج 7اموات ہوئیں، ملک میں24 گھنٹےمیں3ہزار233ٹیسٹ کیےگئے اور مجموعی طور پر اب تک 65 ہزار114کورونا ٹیسٹ کیےجاچکےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں