ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

گوگل پر ’جوان‘ لکھ کر سرچ کرنے والوں کیلیے سرپرائز!

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی کامیابی کے جشن میں گوگل سرچ انجن نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 ستمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم نے پہلے ہی دن کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور اداکار کی فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

گوگل سرچ انجن نے فلم کی کامیابی کا جشن منانے کیلیے مداحوں کو اپنے ہوم پیچ پر سرپرائز دیا۔ اس کیلیے google.com پر جا کر سرچ بار میں ’Jawan‘ لکھ کر Enter کریں جس کے بعد نئے پیچ پر آپ کو سرخ رنگ کا واکی ٹاکی نظر آئے گا۔

اس پر کلک کرنے سے ہوم پیچ کے دونوں اطراف پٹیاں نمودار ہوں گی جو شاہ رخ خان نے فلم میں اپنے چہرے پر باندھی ہیں۔ اس کے ساتھ سُپر اسٹار کو ’Ready‘ کہتے ہوئے بھی سُنا جائے گا۔

شاہ رخ خان نے گوگل کے منفرد انداز میں جشن منانے پر ردعمل دیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گوگل انڈیا کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جوان کو گوگل پر بھی ڈھونڈ لو اور تھیٹرز میں بھی۔ ’پٹیاں دیکھ کر اُس وقت بہت مزہ آتا ہے جب انہیں چہرے پر نہیں باندھنا پڑتا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں