ہانگ کانگ: سمندری طوفان چابا ہانگ کانگ سے ٹکراتے ہی تباہی مچ گئی، کئی علاقے ڈوب گئے، کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لا پتا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان چابا ہانگ کانگ سے ٹکرا گیا ہے، سو کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، اور سیکڑوں افراد بے گھر اور بہت سے لا پتا ہو چکے ہیں۔
ہانگ کانگ کے پانیوں میں انجنیئرنگ کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لا پتا ہو گئے، ریسکیو آپریشن میں عملے کے تین ارکان کو بچا لیا گیا، کشتی پر 30 سے زائد افراد سوار تھے، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
کشتی ہانگ کانگ سے 300 کلو میٹر جنوب میں پائی گئی تھی، کشتی طوفان میں پھنس کر پانی کے خوف ناک تھپیڑوں سے دو ٹکڑے ہو گئی تھی۔
عالمی میڈیا کے مطابق چابا طوفان شدید بارش اور آندھی کے ذریعے عالمی مالیاتی مرکز کو گھیر چکا ہے، اور پبلک ٹرانسپورٹ اور بہت سے کاروبار بند ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 21 ہلاک، کئی لاپتہ
دوسری طرف بھارت میں بھی سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، ریاست منی پور میں 21 فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 38 افراد لا پتا ہیں۔