ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

چین، فلپائن اور تائیوان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان ڈوکسری نے چین، فلپائن اور تائیوان میں تباہی مچا دی مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک ہوگئے بھارت میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی معطل ہوگیا۔

فلپائن اور تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ڈوکسری چین کے جنوب مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا جس نے یہاں بھی تباہی مچا دی ہے اور صوبے فجیان میں شدید بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

چین کے محکمہ موسمیات نے اس سمندری طوفان کو سپر ٹائفون قرار دیا ہے جس کے ٹکرانے کے بعد 8 ہزار افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور رہائشی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔

- Advertisement -

تائیوان میں طوفان کا زور برقرار ہے۔ ساحلی علاقوں میں اسکول اور کاروبار بند ہیں جب کہ پروازیں اور فیری لائنز معطل کر دی گئی ہیں۔ ریلوے سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فلپائن میں مسافروں سے بھری کشتی طوفان کے باعث شدید طغیانی اور تیز رفتار ہواؤں کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار 26 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 40 مسافروں کو بچا لیا گیا۔

دوسری جانب بھارت میں شدید بارش نے کئی ریاستوں میں نظام زندگی اتھل پتھل کردیا ہے۔۔

بھارت کی مغربی اور جنوبی ریاستیں مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ہے جس سے وہاں نظام زندگی اتھل پتھل ہوگیا ہے۔ کئی شہروں میں سیلابی صورتحال ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں موجود کئی کئی فٹ پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ نوائیڈا میں دریائے ہنڈن بھر گیا ہے جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں