اشتہار

بھارت میں بے حسی کی انتہا : سفاک باپ نے نوزائیدہ بچہ فروخت کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بے حسی کی اس بڑی مثال کیا ہوسکتی ہے کہ ایک شرابی باپ نے اپنے نو دن کے شیرخوار بچے کو محض رقم کےحصول کے لیے فروخت کردیا۔

ریاست اترپردیش کے ضلع انّاؤ میں ایک شرابی باپ نے اپنے نو دن کے معصوم شیرخوار بچے کو ایک دوسرے خاندان میں محض 60ہزار روپے میں فروخت کردیا۔

جب ماں کو اس بات کا علم ہوا تو اس کے ہواس باختہ ہوگئے اور اس نے شوہر سے بچے کے بارے میں معلوم کیا تو اس نے جواب دیا کہ اس نے بچے کو بیچ دیا ہے، جسے سن کر ماں کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

- Advertisement -

ماں نے پولیس کو اس سے متعلق اطلاع دی اور مدد کی درخواست کی۔ جس کے بعد پولیس نے معصوم کی تلاش کرکے بچے کو ماں کے حوالے کردیا، بچے کو پانے کے بعد ماں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ انّاؤ کے گنگا گھاٹ کوتوالی کے علاقے سہجنی کے رہنے والے ویشو دیواکر کا ہے جس نے نشے کی حالت میں اپنے نو دن کے شیرخوار بچے کو 60 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔

اہلیہ کی مخالفت کے باوجود شوہر نے بچے کو چپکے سے اتوار کی رات گنگا گھاٹ کوتوالی علاقے میں سیتارام کالونی کے رہائشی بے اولاد جوڑے کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں