کرائسٹ چرچ : انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں کھیلے گئےانڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر272 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان پرتھوی شاہ 41، منجوت کلرا 47 اور انوکل روئے 33 رنز، ہارویک دیسائی 20، شیوم ماوی 10 رنز، شیوا سنگھ 1 رن، ریان پاراگ 2 اور ابھیشیک شرما نے 5 رنز اسکور کیے۔
پاکستان نے بھارت کے 273 رنز کے ہدف کے جواب میں اننگز کا آغاز کیا توٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی اور بلے باز کریز پر آتے گئے اور آؤٹ ہوتے گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے عمران شاہ 2، زید عالم 7، روحیل نذیر18، علی زریاب 1، عماد عالم 4، محمد طحہٰ 4، حسان خان 1، شاہین آفریدی صفر اور ارشد اقبال 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا افغانستان کوہراکرفائنل میں پہنچ گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا افغانستان کو شکست دے کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔