جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے قطری تحفہ لگژری بوئنگ طیارہ قبول کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی جانب سے تحفہ میں دیا گیا لگژری بوئنگ طیارہ قبول کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پینٹاگون نے تصدیق کردی ہے، طیارہ ایئر فورس ون کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے چارسو ملین ڈالر مالیت کا یہ بوئنگ طیارہ سرکاری طور پر وصول کیا، جو امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

امریکی ایئر فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ طیارے کو جلد از جلد ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے قابل بنانے کا انتظام کرے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے طیارہ تحفے میں دیا گیا ہے جوامریکی تاریخ میں اب تک کا سب سے مہنگا تحفہ ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی صدر رامافوسا نے اوول آفس میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں قطر کی جانب سے ملنے والے لگژری طیارے پر طنز کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی صدر نے اوول آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں قطری طیارہ زیرِ بحث آیا۔ رامافوسا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’معذرت، ہمارے پاس آپ کو دینے کیلیے طیارہ نہیں ہے‘۔

یہ سنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے فوراً ردعمل دیا کہ ’کاش آپ کے پاس ہوتا تو میں لے لیتا‘۔ ملاقات کے دوران موجود دونوں ممالک کے حکام اور صحافیوں نے قہقہے لگائے۔

حال ہی میں امریکا نے قطر کے لگژری طیارے بوئنگ 747 کو بطور تحفہ قبول کیا ہے جسے امریکی صدر کیلیے ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس تحفے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ مشرق وسطیٰ کے سفر کے دوران کیا گیا۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ طیارہ ان کی ذاتی ملکیت نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے نہیں ہے، میں اسے وصول نہیں کر رہا ہوں بلکہ امریکا کی فضائیہ کیلیے ہے۔

ٹرمپ کو لگژری طیارہ دینے پر قیاس آرائی، قطری وزیراعظم نے صفائی پیش کردی

تحفے میں دیے گئے طیارے کی منظوری پر سینیٹ کے ڈیموکریٹس کی تنقید کے باوجود امریکی فضائیہ طیارے میں ترمیم کرنے کا معاہدہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کی تفصیلات اب تک خفیہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں