منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

امریکہ کا یہودی بستیوں کی تعمیر پر تحفظات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکہ کامغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سےنئی یہودی بستیوں کی تعمیر پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ یہ عمل مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر خود اسرائیل کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اچھے دوستوں کی طرح بات کر رہے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ بھی ہے۔

ادھر اسرائیل کی بحریہ نے غزہ کے لوگوں کی حمایت کے لیے آنے والی نیدرلینڈز کی ایک کشتی کو روک کر اس کے مسافروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

غزہ کے ایک سرگرم رہنما ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ کشتی پر غزہ کی حامی 13 خواتین سوار تھیں،جبکہ کشتی کا مقصد غزہ کے لوگوں کی انسانی امداد کرنا تھامگر اسرائیل کی جانب سے نہ صرف دہشت گردی کی گئی ہے بلکہ یہ تمام بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں امریکہ اور اسرائیل کے مابین ریکارڈ سطح کا دفاعی معاہدہ طے پایاتھا جس کے تحت امریکہ آئندہ10 برسوں میں اسرائیل کو 38 ارب ڈالر کی دفاعی امداد فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت جو امداد اسرائیل کو فراہم کی جائے گی وہ اب تک امریکہ کی جانب سے کسی بھی ملک کو دی جانے والی دفاعی امداد سے زیادہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں