تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سربراہ داعش کے سر کی قیمت 1 کروڑ ڈالر مقرر

واشنگٹن : امریکی حکام نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ امیر محمد کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش ( آئی ایس آئی ایس) نے ابوبکر البغدادی کی موت کی باقاعدہ تصدیق کرتے کے بعد نئے خلیفہ کے نام کا اعلان کیا تھا جس کے سر کی امریکا نے اربوں میں قیمت مقرر کردی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس نے داعش کے سربراہ امیر محمد پر انعام میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سربراہ داعش کی اطلاع دینے والوں کو 10 ملین ڈالر دئیے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس وائٹ ہاوس نے سربراہ داعش کی معلومات دینے والے کو پچاس لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ داعش نے اپنی تنظیم کی کمانڈ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی عرف امیر محمد کے سپرد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ہم البغدادی کے بعد بھی اپنا مشن جاری رکھیں گے اور امریکا سے خلیفہ کی موت کا بدلا لیں گے۔

واضح رہے کہ داعش کا نیا سربراہ 1976 کو عراقی شہر موصل میں پیدا ہوا تھا اور داعش میں شمولیت سے قبل القاعدہ عراق کا ممبر رہ چکا ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ نے 18 مارچ 2020 کو ابو ابراہیم الہاشمی القریشی عرف امیر محمد کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -