ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی فضائیہ کے یونٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو سمندر کے اوپر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے ایجیکٹ کرنے والے پائلٹ کو با حفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران جنوبی کوریا کے سمندر میں امریکی ایف 16 طیارہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل برازیل کی ریاست میناس گیریس میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر کیمپیناس سے مسافر بردار طیارے نے پڑوسی ریاست میناس گیریس کے لیے اڑان بھری تھی تاہم بد قسمت طیارہ کنٹرول ٹاور سے اپنا رابطہ بحال نہیں رکھ پایا۔

روسی فوجی طیارہ تباہ، ’یوکرین کو خبردار کیا گیا تھا‘

جہاز ملبہ کان کنی کے لیے مشہور ایک پہاڑی علاقے میں آبشار کے نزدیک سرچ آپریشن کے دوران مل گیا۔ یہ علاقہ درختوں اور جھاڑیوں سے بھرا ہوا تھا۔ طیارے سے 7افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں