اشتہار

امریکا نے حماس سے وابستہ افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے حماس سے وابستہ افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ایرانی حمایت، حماس اور پی آئی جے کو دہشتگرد سرگرمیوں کے قابل بناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے حماس پر پابندیوں کے تیسرے دور میں فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما اکرم الاجوری کو عالمی دہشت گرد نامزد کر دیا گیا جبکہ پی آئی جے کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے رہنما بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

امریکا نے حماس اور پی آئی جے کو مدد فراہم کرنے پر سات افراد اور دو اداروں کو بھی نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت، حماس اور پی آئی جے کو دہشتگرد سرگرمیوں کے قابل بناتی ہے ، اس حمایت میں فنڈز کی منتقلی اور ہتھیاروں اور آپریشنل تربیت دونوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ ایران نے پی آئی جے جنگجوؤں کو غزہ میں میزائل بنانے کی تربیت، مالی معاونت کی، بین الاقوامی مالیاتی نظام کو حماس اور اس کے اہلکاروں کےغلط استعمال سے بچانا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے عزم کا اظہار کیا کہ اتحادیوں کیساتھ مل کر حماس کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں