اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

روس نے کلنٹن کوشکست دینے کے لئے ہیکنگ کی،انٹیلیجنس حکام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ روس نے صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کوشکست دینے کے لئے ہیکنگ کی، روسی صدر نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کرنے کا حکم دیا۔

امریکی انٹیلیجنس کے اعلی حکام نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ روس نے ہیلری کلنٹن کو شکست دینے کے لئے ہیکنگ کی۔ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جنرل جیمز کلیپر نے کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کرنے کا حکم دیا۔اس کا مقصد اگلے ہفتے ظاہر کیا جائے گا۔

russia1

امریکی انٹیلیجنس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی انتخاب میں روسی مداخلت کی رپورٹ صدربراک اوباما کو پیش کردی گئی ہے جبکہ رپورٹ کی تفصیلات سے نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کو بھی آگاہ کیا جائیگا۔

رپورٹ کے جو حصے خفیہ نہیں وہ اگلے ہفتے جاری کئے جائیں گے۔


مزید پڑھیں : امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ


اس سے قبل بھی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی الیکشن میں روسی صدر پیوٹن ہیکنگ کے ذریعے ہیلری کلنٹن کی شکست میں ذاتی طور پر ملوث رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے روس پر سائبرحملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پینتیس روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا جبکہ روس نے ہیکنگ کے الزامات کی تردید کی ہے۔


مزید پڑھیں  :  امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا


خیال رہے کہ نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ روس کی ہیکنگ کے ذریعے امریکی انتخاب کے نتیجے پراثرانداز ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔حتمی انٹیلیجنس رپورٹ آنے تک روس پر الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں