ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی عدالت نے چھ ہفتوں کے ٹرائل کے بعد جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ 50 ملین ڈالر ہرجانے کے کیس میں جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔ جیوری نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

اس کے علاوہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈپ پر بھی کیے گئے ہتک عزت کیس میں جیوری نے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر ایمبر ہرڈ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کردی

واضح رہے کہ جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد ہرڈ نے اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں