اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

امریکا نے ایٹمی صلاحیت والا ہولناک ’منٹ مین تھری‘ میزائل کامیابی سے داغ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے ایٹمی صلاحیت والا ہولناک ’منٹ مین تھری‘ میزائل کامیابی سے داغ دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے منگل کو رات گیارہ بج کر ایک منٹ پر ’منٹ مین III‘ میزائل داغا ہے، اس تجربے میں تباہ کن میزائل کی متعدد وارہیڈز کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو جانچا گیا۔

میزائل کیلیفورنیا کے اسپیس فورس بیس سے فائر کیا گیا، اس میزائل کی رینج 9 ہزار 660 کلو میٹر سے زائد ہے، جب کہ یہ 24 ہزار کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی فوج نے میزائل تجربے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

- Advertisement -

منٹ مین تھری (Minuteman III) اس سیریز کا تیسرا تباہ کن میزائل ہے، جس پر باقی دو کے برعکس تین ٹیسٹ وارہیڈز لانچ کیے جانے کا تجربہ کیا گیا، یہ ایک ہائپر سونک میزائل ہے جو بین البرّ اعظمی رینج کا حامل ہے۔

یہ میزائل ایک ایسے وقت میں لانچ کیا گیا ہے، جب مشرق وسطیٰ اور روس کے ساتھ تناؤ بڑھتا جا رہا ہے، ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ لانچ کئی سال پہلے طے کیا گیا تھا، تاہم امریکی صدارتی الیکشن کے دن اس کے تجربے کو معنی خیز سمجھا جا رہا ہے، جب کہ کمانڈ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کا وقت محض اتفاقی تھا، اور انتخابات کا ٹیسٹ کے شیڈولنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

امریکی فوج کے مطابق لانچ کے تقریباً 30 منٹ بعد میزائل نے مارشل جزائر میں کواجلین ایٹول کے قریب ریگن ٹیسٹ سائٹ کو کامیابی سے ہٹ کیا۔ یہ میزائل ’تھری ٹیسٹ ری اینٹری وہیکلز‘ کہلاتا ہے، ٹیسٹ کے دوران جس میں ایک ہائی فیڈیلیٹی جوائنٹ ٹیسٹ اسمبلی، جس میں غیر جوہری دھماکا خیز مواد موجود تھا، اور دو ٹیلی میٹری جوائنٹ ٹیسٹ اسمبلی آبجیکٹس موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں