تازہ ترین

امریکی انٹیلی جنس اہلکار چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

امریکی فوج نے اپنے ہی ایک انٹیلی جنس اہلکار کو چین کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ سارجنٹ کوربن شلٹز کو جمعرات کے روز فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے حراست میں لیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے اہلکار پر 42 ہزار امریکی ڈالرز کے عوض چین کو قومی دفاعی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

بیان میں عائد کردہ فرد جرم کے مطابق، شلٹز جون 2022 سے چین کو امریکی قومی دفاع سے متعلق دستاویزات، نقشے اور تصاویر فراہم کررہا تھا۔

غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 78 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

حراست میں لئے گئے امریکی انٹیلی جنس اہلکار پر لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ہائپرسونک آلات، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (HIMARS) اور امریکا کے چینی فوج سے متعلق داخلی دستاویزات بھی چین کوفراہم کرنے کا الزام ہے۔

Comments

- Advertisement -