اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

‏’افغانستان میں طاقت سے حکومت کا نفاذ تنازع کا حل نہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے طاقت کے ‏ذریعے حکومت کا نفاذ تنازع کےحل کا باعث نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے ملاقات ‏کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورافغان امن عمل کو تیز کرنے ‏کے حوالےسےامورپرگفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم نےافغانستان میں امن کیلئےوسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے پر زور دیتے ہوئے ‏افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان کےمثبت کردار کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات اور عدم استحکام میں اضافہ پاکستان کےمفادمیں نہیں ‏ہے ایسی صورتحال میں پاکستان کوسنگین چیلنجزکاسامنا کرنا پڑےگا افغانستان میں پائیدارامن سے ‏علاقائی معاشی رابطوں کو فروغ ملےگا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات اوربات چیت سےافغانستان میں دیرپاامن اوراستحکام آئےگا، پرامن، ‏مستحکم افغانستان کے لئےپاکستان مستقل حمایت کرےگا ایک محفوظ اورمحفوظ مغربی سرحد ‏پاکستان کے مفادمیں ہےپاکستان امن کی کوششوں میں متعلقہ ممالک کیساتھ بہترین تعلقات چاہتا ‏ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں