بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم شرمناک کارکردگی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔

قومی ٹیم کی اس ایونٹ میں کارکردگی شرمناک رہی اور ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

- Advertisement -

آج کھیلے گئے میچ کا بارش کے باعث 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 70 رنز کا آسان ہدف دیا۔

تاہم گرین شرٹس کے لیے یہ معمولی ہدف بھی پہاڑ بن گیا جو سر نہ کیا جا سکا اور ٹیم مقررہ 9 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا سکی اور یوں آئرلینڈ کو 10 رنز کی جیت طشتری میں رکھ کر پیش کر دی۔

پاکستان کی جانب سے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔ کپتان کومل خان 12 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

اس نتیجے کے ساتھ ہی گروپ سے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا اور پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں ایک فتح بھی نصیب نہ ہوئی۔ امریکا سے ابتدائی میچ بارش کی نذر ہوا اور انگلینڈ نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں