پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

ملازمت اور وزٹ ویزے پر یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملازمت اور وزٹ ویزے پر یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمت یا وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) جانے والے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں شیئر کرنے سے گریز کریں، جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں اور غیراخلاقی یا بیہودہ مواد یا انسانی اسمگلنگ سےمتعلق مواد اپ لوڈ نہ کریں۔

- Advertisement -

ہدایت نامے میں کہنا ہے کہ دوسرے ملکوں کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی پوسٹ کرنے سے گریزکریں ساتھ ہی احتجاج میں حصہ لینےیا دھمکی آمیزمواد کو سوشل میڈیا پرپوسٹ نہ کریں۔۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بغیراجازت کسی کی تصویر یا وڈیوز شیئرنہ کریں، حساس علاقوں کی تصویریں نہ لیں اور دوسروں کی رازداری کا احترام کریں جبکہ افواہوں یا گمراہ کن معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

ہدایت نامے کے مطابق منشیات اورممنوعہ اشیاء پرمشتمل ادویات کے استعمال سے سختی سے پرہیزکریں۔۔

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے خبردار کیا ہے لپ متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جس میں جیل، بھاری جرمانے اور ملک بدری شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں