تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

متحدہ عرب امارات نے 4 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

متحدہ عرب امارات نے سال نو 2023 کے استقبال میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور چار گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سال نو 2023 کا استقبال کچھ اس انداز سے کیا کہ دنیا میں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شاندار آتشبازی سے آسمان جگمگایا تو تین ہزار ڈرونز نے بھی خوب رنگ بکھیرے۔

یو اے ای نے سال نو کے اس بھرپور استقبال سے صرف دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو ہی پیچھے نہیں چھوڑا بلکہ دنیا کا معتبر ترین عالمی ریکارڈ ورلڈ گنیز ریکارڈ کے چار ریکارڈز اپنے ناک کرلیے۔

سال نو کے جشن میں ابوظبی کے شیخ زید فیسٹیول میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں 60 منٹ یعنی ایک گھنٹہ مسلسل آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے منتظم الولید عثمان کے مطابق شیخ زید فیسٹیول چار ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہا جن میں سے تین آتش بازی کے لیے ہیں اور ایک نیا ریکارڈ شاندار ڈرون شو کے ذریعے قائم کیا گیا۔

عثمان نے مزید کہا کہ ہمیں شیخ زید فیسٹیول میں نئے سال کی تقریبات کا مشاہدہ کرنے پر خوشی ہے اور ہم منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ہر سال لوگوں کی تفریح کیلیے شاندار ایونٹ کا انعقاد کرتے ہیں۔

 

شیخ زید فیسٹول میں مختلف ممالک کی لوک داستانیں اور ثقافتی پریزنٹیشنز بھی پیش کی گئیں جس نے اس فیسٹول کو ایک عالمی میلے میں تبدیل کردیا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگ ثقافتی رقص اور لائیو میوزک پرفارمنس سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

سیاحوں نے ہیریٹیج ولیج، اماراتی تہذیب کے پویلینز، دی فن فیئر سٹی، چلڈرن سٹی، آرٹ ڈسٹرکٹ، گو کارٹنگ کے مقابلے، کریزی کار، گلو اینڈ فلاور گارڈن، سیلفی اسٹریٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -