یو اے ای : متحدہ عرب امارات کے تعلیمی حکام نے کہا ہے کہ دوسرے ایجوکیشنل سمسٹر کے ابتدائی دو ہفتے کی کلاسیں آن لائن ہوں گی۔ 3 جنوری 2022 بروز پیر سے نئے سسٹمر کا آغاز کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے کے مطابق آن لائن تعلیم کا سلسلہ اسکولوں ، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ملک کے تمام ٹریننگ سینٹرز میں ہوگی۔
تعلیمی حکام نے توجہ دلائی کہ ٹریننگ سینٹرز اور جامعات میں ایسے شعبے باقاعدہ طور پر کھولے جائیں گے جہاں طلباء کو پریکٹیکل کے لیے حاضری ضروری ہوتی ہے جن میں میڈیکل یا انجینئرنگ کے مخصوص شعبے شامل ہیں۔
امارات نے آن لائن تعلیم کا فیصلہ کورونا وبا کی نئی صورتحال کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
حکام چاہتے ہیں کہ معاشرے کی سلامتی اور وبا کی پابندیوں میں نرمی کے درمیان توازن برقرار رکھاجائے اس کے پیش نظر نئے سسمٹرکے آغاز کے دوران عارضی طورپر آن لائن تعلیم کی منظوری دی گئی ہے۔