تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امارات کی طرف سے یوکرین کے لیے 30 ٹن امدادی سامان روانہ

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنگ زدہ یوکرینی شہریوں کی مدد کے لیے 30 ٹن دوائیں، طبی آلات اور امدادی سامان یوکرین روانہ کردیا گیا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یوکرین کے لیے 30 ٹن دوائیں، طبی آلات اور امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کردی، امارات نے یہ امداد یوکرین کے متاثرہ شہریوں کے لیے بھیجی ہے۔

اقوام متحدہ نے یوکرین میں نقل مکانی کرنے والوں اور ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کے لیے امداد کی اپیل کی تھی، اب تک 1.2 ملین سے زیادہ پناہ گزین ریکارڈ پر آچکے ہیں۔

اماراتی امداد سے یوکرین کے پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔

امارات کا طیارہ امدادی سامان لے کر پولینڈ کے شہر لوئلن پہنچا جہاں امدادی سامان یوکرین کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

یوکرین میں متعین اماراتی سفیر سالم الکعبی نے کہا کہ امارات نے امدادی سامان یوکرین کے شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے روانہ کیا ہے۔

سفیر کے مطابق ضرورت کا بنیادی سامان انسانی بنیادوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ امارات نے اقوام متحدہ کی اپیل پر 50 لاکھ ڈاکر کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے، اس رقم سے یوکرین کے پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -