تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

گولڈن اقامے کا اجرا: اماراتی حکومت کا اہم اعلان

ابوظبی : اماراتی حکومت نے مملکت میں مقیم ڈاکٹروں کو انسداد کرونا کےلیے پیش کی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مملکت میں مقیم غیر ملکی ڈاکٹروں کو گولڈن ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، مملکت کے نائب صدر و دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فیصلے کی منظوری دے دی۔

حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ جلد از جلد گولڈن اقامے کےلیے درخواست جمع کروائیں، جس کے بعد ڈاکٹروں کو اہل خانہ سمیت 10 سال تک مملکت میں قیام کی اجازت ہوگی اور ساتھ ہی کئی خصوصی مراعات بھی ملے گیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ گولڈن اقامے کا اجرا دراصل کرونا وائرس کی بحرانی صورتحال کے دوران پیش کی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ ’ملک میں مقیم وہ ڈاکٹر جن کے پاس میڈیکل اتھارٹی کی طرف سے اجازت نامہ ہے وہ ستمبر تک گولڈن اقامے کے لیے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -