اشتہار

یو اے ای اور بھارت کا اہم معاملے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات اور بھارت نے اہم معاملے پر غور شروع کردیا ہے اور وہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان 10 برس کیلیے کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ورلڈ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری نے کہا ہے کہ بھارت اور امارات کے درمیان دس برس کے لیے کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مختلف تجارتی واقتصادی شعبوں میں امارات اور انڈیا کے درمیان تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی ومستحکم بنیادوں ہیں۔

- Advertisement -

اماراتی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی مارکیٹوں کو مکمل اقتصادی شراکت کے بڑے مواقع فراہم کیے ہوئے ہے۔ ان میں دونوں ملکوں کے درمیان 80 فیصد سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی کی منسوخی شامل ہے۔ ہمارا 10 برس کے دوران 10 ہزار اشیا پر کسٹم ڈیوٹی مکمل ختم کرنے کا ارادہ ہے۔

عبداللہ بن طوق المری کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں ورلڈ بزنس سمٹ انڈیا اور امارات کے درمیان جامع اقتصادی معاہدے پر ایک برس گزرنے کے موقع پر ہو رہی ہے۔ امارات اس وقت انڈیا کا تیسرا بڑا بین الاقوامی کاروباری پارٹنر ہے۔ اس معاہدے سے دونوں ملکوں نے 2022 کے دوران 180 ارب درہم کا کاروبار کیا۔ اس میں پٹرول شامل نہیں ہے۔ 2021 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ کاروبار ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ مرحلے کے دوران امارات انڈیا میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے۔ امارات کے ریاستی فنڈز نے تجدد پذیر توانائی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں 10 ارب ڈالر کا سرمایہ لگایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں