پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کرانے والی کمیٹی نے نومبر 2024 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکتوبر 2024 کے مقابلے میں پٹرول کی قیمتوں میں 8 سے 9 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 فلس فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پٹرول سپیشل 95 کی فی لٹر قیمت نومبر میں 2.63 درھم ہوگئی ہے جبکہ اکتوبر میں اس کی قیمت 2.54 درھم تھی، اس کے علاوہ پٹرول سپر 98 کی فی لٹر قیمت اکتوبر میں 2.66 درھم تھی اب نومبر میں 2.74 درھم میں دستیاب ہوگا۔

- Advertisement -

نومبر میں ای پلس 91 پٹرول کی قیمت 2.55 درھم ہوگی اس کی اکتوبر میں قیمت 2.47 درھم فی لیٹر تھی، ڈیزل کی نومبر کے لیے قیمت2.67 درھم فی لیٹر کردی گئی اکتوبر میں اس کے نرخ 2.60 درھم تھے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون میں جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹریفک قانون میں ٹریفک کے متعدد جرائم کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں جن میں متعدد خلاف ورزیوں اور خطرناک جرائم کے لیے جیل کی سزا اور زیادہ جرمانے شامل ہیں۔

ان جرائم میں غلط طریقے سے سڑکیں عبور کرنا، حادثات کا باعث بننے کے بعد فرار ہونا، نشے میں ڈرائیونگ کرنا شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات: کس ملک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

اس مقصد کے لیے مختص جگہوں کے علاوہ دیگر جگہوں سے سڑک عبور کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی جو کم از کم 5,000 درہم اور 10,000 درہم سے زیادہ نہیں ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں