پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ماہ دسمبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر (آج) سے ہوگا۔ پیٹرول کے نرخوں میں 7 سے 8 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 23 فلوس کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول پلس 91 کی قیمت میں 8 فلس کی کمی کی گئی نومبر میں اس کی قیمت 2.85 تھی دسمبر کے لیے 2.77 درپم کی گئی ہے۔ دسمبر میں سپر 98 کی قیمت 7 فلس کمی کے بعد 2.96 درھم کردی گئی ہے جبکہ نومبر میں قیمت 3.03 درھم تھی۔

- Advertisement -

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 23 فلس کی کمی کی گئی ہے نومبر میں ڈیزل کی قیمت 3.42 درھم تھی دسمبر میں اس کی قیمت 3.19 درھم کردی گئی۔ پیٹرول 95 کی قیمت نومبر میں 2.92 درہم تھی دسمبر میں 7 فلس کم ہوکر 2.85 درھم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا 500 درہم کا نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہے اور اسے پولیمر سے تیار کیا گیا ہے۔

نئے نوٹ میں ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی، سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے گئے ہیں۔

اماراتی سینٹرل بینک کے مطابق آج سے نیا نوٹ لین دین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

نئے کرنسی نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں ’تیرا’پویلین کی تصویر ہے جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں